ڈائریکٹر اور ترجمان نیب نوازش علی کو خدمات کے اعتراف میں سی ڈی اے نے پرفارمنس ایوارڈ عطا کردیا

نوازش عاصم گورنمنٹ کالج لاہور سے فارغ التحصیل ، قائداعظم یونیورسٹی سے درجہ اول میں پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کے حامل ، گزشتہ3سال سے نیب میں فرائض انجام دے رہے ہیں

جمعرات 18 مئی 2017 22:03

ڈائریکٹر اور ترجمان نیب نوازش علی کو خدمات کے اعتراف میں سی ڈی اے نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب )کے ڈائریکٹر اور ترجمان نوازش علی خان عاصم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سی ڈی اے نے پرفارمنس ایوارڈ عطا کیا۔ نوازش علی خان عاصم گورنمنٹ کالج لاہور سے فارغ التحصیل اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے درجہ اول میں پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کے حامل ہیں۔ وہ سرکاری شعبہ کے محکمہ جات میں مختلف عہدوں بالخصوص تعلقات عامہ اور میڈیا مینجمنٹ کے میدان میں کام کرنے کا 24 سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے ڈائریکٹر (میڈیا) کی حیثیت سے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر شہزاد وسیم، سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپائو اور سابق نگران وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد نواز خان، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک ، سابق نگران وزیر داخلہ ملک حبیب خان اور موجودہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ساتھ خدمات انجام دیں۔

(جاری ہے)

اس وقت نوازش علی خان عاصم گزشتہ تین برسوں سے قومی احتساب بیورو کے ڈائریکٹر اور ترجما ن کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

وزارت داخلہ میں خدمات کی انجام دہی کے دوران نوازش علی خان عاصم نے بحیثیت ڈائریکٹر (میڈیا) اس حساس وزارت میں غیر معمولی انداز میں تن تنہاء فرائض انجام دیئے ہیں۔آپ نہایت مستعد، باصلاحیت، محنتی اور ذمہ دارانہ انداز میں پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے والے افسر ہیں جو بالخصوص دبائو کے تحت کام کرنے کی نہایت عمدہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی کارکردگی کو ان کے اعلیٰ افسران اور رفقاء کار نے ہمیشہ تحسین کی نگاہ سے دیکھا ہے۔

انہوں نے تعلقات عامہ کے حوالہ سے اپنی ذاتی مہارت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں نہایت کامیابی کے ساتھ اپنا مقام بنایا۔ نوازش علی خان عاصم وزارت کے نکتہ نظر، پالیسیوں کو نہایت مدلل اور موثر انداز میں پیش کیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں نوازش علی خان عاصم ڈائریکٹر (میڈیا) برائے وزیر داخلہ کو صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے 23 مارچ3 201ء کو یوم پاکستان کے موقع پر تمغہ امتیاز دیا گیا۔

قومی احتساب بیورو میں خدمات کی انجام دہی کے دوران نوازش علی خان عاصم نے بحیثیت ڈائریکٹر اور ترجمان غیر معمولی انداز میں تن تنہاء فرائض انجام دیئے ۔آپ نہایت، محنتی، ایماندار اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض نہایت جانفشانی سے سر انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے تین سال کے مختصر عرصہ میں چیئر مین نیب جنا ب قمر زمان چوہدری کی قیادت میں قوم احتساب بیورو کی کارکردگی کو اپنی ذاتی مہارت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں نہایت کامیابی کے ساتھ قومی احتساب بیورو کے نکتہ نظر، پالیسیوں کو نہایت موثر انداز میں پیش کیا ۔

ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں نوازش علی خان عاصم ڈائریکٹر (میڈیا) کو 2015 میں گولڈ میڈل عطا کیا گیا۔ قومی احتساب بیورو میں خدمات سرانجام دینے سے پہلے نوازش علی خان عاصم نے بحیثیت ڈپٹی ڈی جی ہیومن ریسورس ڈویلپمینٹ کے طور پر خدمات سرانجام دیں انہوں نے اپنی فرض شناسی اور پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں سی ڈی اے میں بہت جلد اپنا اعلی مقام بنا لیا انہوں نے نہ صرف قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے حقدار ملازمین کی مدد کی بلکہ غیر معمولی انداز میں تن تنہاء فرائض انجام دیتے ہوئے سی ڈی اے کی تاریخ میں کامیاب افسر کے طور پر پچانے جاتے ہیں ان کی سی ڈی اے سے تبادلے کے بعد سی ڈی اے آفیسرز ، سٹاف اورسی ڈی اے یونین نے ان کے اعزاز میں تقریبات منعقد کیں۔

سی ڈی اے میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی اور شاندار خدمات کے اعتراف میں نوازش علی خان عاصممی احتساب بیورو کے ڈائریکٹر اور ترجما ن کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں سی ڈی اے نے پرفارمنس ایوارڈ عطا کیا۔