چاروں زون کے بلدیاتی افسران بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنائیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

جمعرات 18 مئی 2017 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) رمضان المبارک کے دوران عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے چاروں زون کے بلدیاتی افسران بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے رمضان المبارک کے انتظامات کے حوالے سے چاروں زون کے بلدیاتی افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر نے اجلاس میں موجود افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کو صاف ستھرا اور صحت مندماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر موجود و سائل کو استعمال میں لایا جائے خصوصا مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے بہترین انتظامات کیے جائیں تمام مصروف شاہراہوں پر کیمپس قائم کئے جائیں تمام کیمپس میں کمپلین بکس مینٹین کی جائیں تاکہ موصولہ شکایات پر متعلقہ محکمہ فوری کاروائی عمل میں لاسکے چاروں زون کے محکمہ ہیلتھ کے تحت دس رکنی ریپڈ گینگ بنایاجائے جوکہ باوردی ہواور گلے میں سروس کارڈ ڈالے ہوئے ہو یہ گینگ صفائی ستھرائی کے حوالے سے موصولہ شکایات کا خاتمہ کرے گا محکمہ M&E کے تحت بھی اسی طرح دس رکنی گینگ الیکٹرک کے حوالے سے شکایات کا خاتمہ کرے گاجبکہ پارکس اور ریکوری کا دس رکنی گینگ کیمپس میں خدمات انجام دے گا تمام کیمپس میں محکمہ میڈیکل کے تحت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی تعینات کیئے جائیں رضا کارانہ خدمات فراہم کرنے والے ملازمین کو اعزازیہ دیا جائے گا اور گھر بیٹھے ملازمین کے انکریمنٹ کاٹ دیئے جائیں گے اجلاس میں موجود افسران نے رمضان المبارک کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام مساجد نماز تراویح کے مقامات پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ تمام مصروف سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ رضاکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :