پشاور,ملکی ترقی اور جمہوریت کے فروغ میں پرنٹ میڈیا کا کردار قابل تحسین ہی, پرویز خٹک

جمعرات 18 مئی 2017 22:10

پشاور,ملکی ترقی اور جمہوریت کے فروغ میں پرنٹ میڈیا کا کردار قابل تحسین ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سی پی این ای کے انتخابات میں ضیاء شاہد صدر اور نو منتخب کابینہ کے دیگر اراکین کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ملکی ترقی اور جمہوریت کے فروغ میں پرنٹ میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کی تاریخ بہت پرانی ہے اور اس نے جس طرح جدید تقاضوں کے مطابق ترقی کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحافت حکومت اور عوام کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ صحافتی برادری کی توقعات پر پورا اترے گی اور قومی ترقی اور جمہوریت کے استحکام میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :