ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، خواجہ آصف کا دعویٰ

جمعہ 19 مئی 2017 00:01

ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، خواجہ آصف کا دعویٰ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو لیا گیا ہے اس وقت ملک بھر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے بیان میں وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے بجلی کی پیداوار اور طلب و رسد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا ہے۔ پاکستان میں بجلی کی پیداوار17ہزار384میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 20ہزار 133میگا واٹ ہے ، یوں بجلی کا مجموعی شارٹ فال2ہزار 749میگا واٹ رہ گیا ۔

متعلقہ عنوان :