امریکہ ترکی کے ساتھ تنازعے کے حل میں مدد فراہم کرے، جرمن وزیر خارجہ

جمعہ 19 مئی 2017 11:54

امریکہ ترکی کے ساتھ تنازعے کے حل میں مدد فراہم کرے، جرمن وزیر خارجہ
برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) جرمنی کے وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل نے امریکہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ جاری تنازعے کو حل کرنے میں مدد فراہم کرے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا ترکی پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکتا ہے ۔قبل ازیں ترکی نے ایک جرمن پارلیمانی وفد کو اپنی اینجرلیک ایئر بیس پر تعینات جرمن فوجیوں سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ترکی نے یہ فیصلہ جرمنی کی طرف سے ان ترک فوجیوں کو سیاسی پناہ دینے کے بعد کیا تھا، جو مبینہ طور پر صدر رجب طیب اردوان کے خلاف فوجی بغاوت میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :