کانگو، مسیحی فرقے کا سربراہ 50 قیدیوں سمیت فرار

جمعہ 19 مئی 2017 11:54

کانگو، مسیحی فرقے کا سربراہ 50 قیدیوں سمیت فرار
کنشاسا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) کانگو میں ایک عیسائی فرقے کے مسلح افراد نے ایک جیل پر حملہ کر کے اپنے لیڈر کو رہا کرا لیا ہے۔ جمعہ کوغیر ملکی میڈیا کے مطابق کنِگڈم آف کانگو نامی مسیحی فرقے کے مسلح عسکریت پسند نیمونڈا سیمی نامی شخص کو اپنا لیڈر مانتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حملے میں دیگر 50 قیدی بھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ دارالحکومت کنشاسا کی مکالا جیل پر کیے جانے والے اس حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک بھی ہوئے۔ نیمونڈا سیمی کو مارچ میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا، جب ان کے حامیوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ کانگو کے جنوب مغرب میں ایک بہت بڑی تعداد سیمی کی پیروکار ہے۔

متعلقہ عنوان :