نیٹو کی طرف سے ترکی کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے اقدامات ناکافی ہیں ،ترک وزیرخارجہ

جمعہ 19 مئی 2017 11:54

نیٹو کی طرف سے ترکی کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے اقدامات ناکافی ہیں ..
برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) ترک وزیر خارجہ نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی طرف سے ترکی کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے اب تک کیے گئے اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ مولود چاوش اولٴْو نے یہ بات برسلز میں ہونے والے نیٹو کے ایک اہم اجلاس سے چند روز قبل اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ نیٹو کا یہ اجلاس اگلے ہفتے ہو گا۔ واضح رہے کہ نیٹو کے رکن ملک کے طور پر ترکی کے دیگر رکن ریاستوں خاص طور پر جرمنی سے تعلقات حالیہ مہینوں میں کافی کشیدہ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :