اداکارہ مہک نور نے اسٹیج ڈراموں کی نصف سنچری مکمل کر لی

جمعہ 19 مئی 2017 12:44

اداکارہ مہک نور نے اسٹیج ڈراموں کی نصف سنچری مکمل کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) اداکارہ مہک نور نے اسٹیج ڈراموں کی نصف سنچری مکمل کر لی ۔اداکارہ مہک نور نے 50واں اسٹیج ڈرامہ کرنے کی خوشی میں کیک کاٹنے کے ساتھ ساتھی فنکاروں میں مٹھائی بھی تقسیم کی ۔ اس موقع پر مہک نور نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کے پچاس اسٹیج ڈرامے مکمل کر لیے ہیں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

میں نے ابھی اپنے شوبز سفر کا آغاز کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں اسٹیج کی دنیا میں راج کرنے والی اداکارائوں میں میرا شمار بھی ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک پچاس اسٹیج ڈرامے کر لیے ہیں اور آج بھی یہ احساس ہو رہا ہے کہ جیسے میں پہلی مرتبہ اسٹیج پر انٹری کر رہی ہوں ۔ یاد رہے کہ مہک نور ان دنوں تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ کڑیاں سیاسی منڈے مراثی ‘‘ میں پرفارم کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :