ترکی میں نوجوانوں اور کھیلوں کا قومی دن منایا گیا

جمعہ 19 مئی 2017 12:47

ترکی میں نوجوانوں اور کھیلوں کا قومی دن منایا گیا
انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) ترکی میں نوجوانوں اور کھیلوں کا خصوصی دن قومی جو ش و خروش سے منایا گیا۔ ترک خبررسان ادارے کے مطابق اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں پہلی تقریب مزار اتاترک پر منعقد ہوئی اس دوران وزیر کھیل عاکف چغتائی قلیچ نے اتاترک کی قبر پر پھول رکھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر رجب طیب اردوان نے ایوان صدر میں اور وزیراعظم بن علی یلدرم نے قصر چانکایہ میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقاتیں کیں۔اس کے علاوہ عوامی جمہوری پارٹی کے چیئر مین کمال قلیچ دار اولو نے بھی اس دن کی مناسبت سے منعقد کیے گئے ایک پیدل مارچ کی قیادت کی۔

متعلقہ عنوان :