پاکستان میں موجود قدرتی جڑی بوٹیاں برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجاسکتاہے، ماہرین جامعہ زرعیہ

جمعہ 19 مئی 2017 13:26

پاکستان میں موجود قدرتی جڑی بوٹیاں برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) :جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ پاکستان میں وسیع مقدار میں موجود قدرتی جڑی بوٹیاں برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجاسکتاہے کیونکہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں بڑی تعداد میں افراد اب ایلوپیتھک طریقہ علاج کی بجائے ہربل طریقہ علاج اور نباتاتی جڑی بوٹیوں سے استفادہ کی جانب گامز ن ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اگر اس نظام کو مربوط انداز سے منظم کرتے ہوئے ہر بل میڈیسن میں تحقیق کو رواج دیا جائے تو نہ صرف ملکی سطح پر صحت عامہ کی صورت حال بہتر بنائی جا سکتی ہے بلکہ قدرتی جڑی بوٹیوں کی ایکسپورٹ کے ذریعے خطیر زر مبادلہ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے پانچ مختلف شعبوں میں جڑی بوٹیوں کے طبی فوائد اور ان کی مختلف بیماریوں کے خلاف کارکردگی کے حوالے سے جدید خطوط پر تحقیق جاری ہے جسے مر بوط کرکے عوام کی فلاح کیلئے سستی اور معیاری ادویات کی صورت میں پیش کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فطری خزانے کو محفوظ کرتے ہوئے اسے ملکی معاشی استحکام کیلئے استعمال کرنے پر توجہ دی جانی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :