پی ٹی اے نے جاز کے 4جی سپیکٹرم جیتنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 مئی 2017 14:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مئی 2017ء) : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جاز کے 4 جی سپیکٹرم جیتنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ 4 جی سپیکٹرم کی نیلامی میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جاز کو کامیاب قرار پائی۔ 4 جی سپیکٹرم کی نیلامی میں صرف اور صرف جاز نے شرکت کی تھی اور یہی وجہ ہے کہ کسی بولی کےبغیر ہی جاز نے 4 جی سپیکٹرم حاصل کرنے میں کامیابی اپنے نام کر لی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاز کی جیت کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد آپریٹر آئندہ 30 دنوں میں سپیکٹرم فیس جمع کروانا شروع ہو جائے گا۔ جاز 324 ملین امریکی ڈالرز کا پچاس فیصد آئندہ تیس دنوں میں جبکہ باقی پچاس فیصد جنوری 2018ء میں جمع کروائے گا۔ مزید برآں جاز کا 4 جی سپیکٹرم 1880-1857.3/ 1785-1762.3 کی حدود میں مقرر کیا جائے گا۔ جس کے تحت جاز اس حد میں کسی بھی فریکونسی کا انتخاب کر سکتا ہے۔ اس کے لیے ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں اسپیکٹرم فیس کی ادائیگی کے بعد جاز کو باقاعدہ طور پر اسپیکٹرم سے نواز دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :