انگلینڈ کی فٹبال گورننگ باڈی نے جان بوجھ کر ڈائیو لگانے یا انجری کا ڈرامہ کرنے والے کھلاڑیوں کیخلاف سخت ایکشن لے لیا

جمعہ 19 مئی 2017 15:45

انگلینڈ کی فٹبال گورننگ باڈی نے جان بوجھ کر ڈائیو لگانے یا انجری کا ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) انگلینڈ کی فٹبال گورننگ باڈی نے جان بوجھ کر ڈائیو لگانے یا انجری کا ڈرامہ کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے آئندہ سیزن سے ایسے کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ ویمبلے میں منعقدہ سالانہ اجلاس میں انگلش فٹبال ایسوسی ایشن نے اسکاٹش فٹبال میں رائج قوانین کی بنیاد پر ایک نئے قانون کا اضافہ کیا ہے جسے میچ آفیشل کو کامیابی سے چکمہ دینے کا نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے قانون کے تحت آئندہ سیزن سے ہر ہفتے کے اختتام پر سابق کھلاڑی، سابق ریفری اور سابق منیجر پر مشتمل ایک آزادانہ پینل ایسے تمام واقعات کا جائزہ لے گا اور اگر ان تمام نے اتفاق کیا کہ کھلاڑی میچ ریفری کو چکمہ یا دھوکا دینے میں کامیاب رہا تو مذکورہ کھلاڑی پر دو میچوں کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔ نئے قانون کے تحت ان تمام واقعات کا جائزہ لیا جائے گا جس تحت امپائر نے کسی کھلاڑی پیلا یا ریڈ کارڈ دکھایا یا کسی ٹیم کے خلاف واقعے کے نتیجے میں پینالٹی ایوارڈ کی تاہم اگر پینل کو محسوس ہوا کہ کھلاڑی نے امپائر کو فیلڈ میں دھوکا دیا جس کی بنیاد پر ایک ٹیم کو فائدہ ہوا تو ایسی صورت میں ٹیلی ویڑن کیمروں کی مدد سے فیصلے کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :