سندھ ہائیکورٹ، درآمد شدہ ایل پی جی پر سرکاری کٹوتی اور پیمائش میں کمی کے خلاف دائردرخواست پرنیب اور ایف آئی اے سے جواب طلب

جمعہ 19 مئی 2017 16:21

سندھ ہائیکورٹ، درآمد شدہ ایل پی جی پر سرکاری کٹوتی اور پیمائش میں کمی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے درآمد شدہ ایل پی جی پر سرکاری کٹوتی اور پیمائش میں کمی کے خلاف دائردرخواست پرنیب اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا ہے۔جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں درآمد شدہ ایل پی جی پر سرکاری کٹوتی اور پیمائش میں کمی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درآمد کی جانے والی ایل پی جی کا پانچ فی صد اوگرا غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھ لیتی ہے کٹوتی کی جانے والی گیس کا اوگرا کوئی حساب کتاب نہیں رکھا جاتا ۔

افسراں فروخت کردیتے ہیں ابھی تک 25 سے 30 کروڑ روپے کی ایل پی جی ہڑپ کی جاچکی ہے۔ پیمائش کا کانٹا اصل مقدار کو زیادہ کرکے دیکھتا ہے۔ ایان انرجی نے وزارت پیٹرولیم اوگرا اور دیگر کے خلاف متعلقہ رقوم کی واپسی کے لئے دعوہ دائر کیاہے جس پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا گیا عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد نیب اور ایف آئی اے سے آیندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا ہے۔