کے الیکٹرک کے دعوے دھرے رہ گئے ،کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

جمعہ 19 مئی 2017 16:21

کے الیکٹرک کے دعوے دھرے رہ گئے ،کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) کے الیکٹرک کے دعوے، دھرے کے دھرے رہ گئے، شہری بدستور گرمی اور بجلی کی بندش کے عذاب میں مبتلا ہیں ۔کئی علاقوں میں تو گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔شہری رات آنکھوں میں کاٹنے پر مجبور ہیں مگر کے الیکٹرک کے ترجمان کو سب اچھا دکھائی دے رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں صبح 6 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

(جاری ہے)

گلستان جوہر بلاک 8 ، گولیمار، ناظم آباد، لیاقت آباد اور لسبیلہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ رات شاہ فیصل میں بجلی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں نے احتجاج بھی کیا۔شاہ فیصل دو نمبر اور عظیم پورہ میں 10گھنٹے سے بجلی کی بندش پر علاقہ مکین بلبلا اٹھے اور ٹائرجلاکر کے الیکٹرک کی نااہلی کے خلاف احتجاج بھی کیا، شہریوں نے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔دوسری طرف ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔ کہیں بھی اضافی یا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔

متعلقہ عنوان :