چوتھے اسلامک سولیڈیریٹی گیمز ویمنز تائیکوانڈو، ترکی کی عالمی اور دفاعی چیمپئن آئرم یمن نے طلائی تمغہ جیت لیا

جمعہ 19 مئی 2017 16:23

چوتھے اسلامک سولیڈیریٹی گیمز ویمنز تائیکوانڈو، ترکی کی عالمی اور دفاعی ..
باکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) ترکش سٹار، عالمی اور دفاعی چیمپئن آئرم یمن نے چوتھے اسلامک سولیڈیریٹی گیمز ویمنز تائیکوانڈو ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا، انہوں نے مائنس 62کلوگرام ایونٹ کے فائنل میں حریف ازبکستانی کھلاڑی کو شکست دے کر ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

آذر بائیجان میں جاری میگا گیمز میں ویمنز تائیکوانڈو ایونٹ میں مائنس 62 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں ترکش کھلاڑی آئرم یمن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ازبکستان کی اومیدا کو 3-1 سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :