شیخ رشید جھوٹ ‘تعصب اور گھٹیا پن کی بدترین مثال ہیںشیخ ‘رشید کی بوکھلاہٹ کی وجہ قوم جانتی ہے ‘کلبھوشن کو اس کے انجام پر پہنچا کر رہیں گے ‘کلبھوشن کے معاملے پر کسی رعایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘عالمی عدالت کے فیصلہ پر پاکستان کی ناکامی کا کوئی پہلو نہیں نکلتا‘وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کی نجی ٹی وی سے بات چیت

جمعہ 19 مئی 2017 16:25

شیخ رشید جھوٹ ‘تعصب اور گھٹیا پن کی بدترین مثال ہیںشیخ ‘رشید کی بوکھلاہٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید جھوٹ ‘تعصب اور گھٹیا پن کی بدترین مثال ہیںشیخ ‘رشید کی بوکھلاہٹ کی وجہ قوم جانتی ہے ‘کلبھوشن کو اس کے انجام پر پہنچا کر رہیں گے ‘کلبھوشن کے معاملے پر کسی رعایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘عالمی عدالت کے فیصلہ پر پاکستان کی ناکامی کا کوئی پہلو نہیں نکلتا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ کلبھوشن کو اس کے انجام پر پہنچا کر رہیں گے کلبھوشن کے معاملے پر کسی رعایت کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ،پھانسی کی سزا عالمی برادری ہمیشہ ہی حساس رہی ہے ،عالمی عدالت کے فیصلے پر پاکستان کی ناکامی کا کوئی پہلو نہیں نکلتا انھوں نے کہا کہ شیخ رشید کی بوکھلاہٹ کی وجہ قوم جانتی ہے ۔شیخ رشید جھوٹ ‘ تعصب اور گھٹیا پن کی بدترین مثال ہیں