بھارتی وزارت خارجہ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کیخلاف اپیل سے بے خبرنکلی

صحافی کے سوال پر بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان کے اوسان خطا ہو گئے

جمعہ 19 مئی 2017 16:57

بھارتی وزارت خارجہ  کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کیخلاف اپیل سے بے خبرنکلی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) بھارتی وزارت خارجہ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف اپیل سے بے خبر، صحافی کے سوال پر بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان کے اوسان خطا ہو گئے ، کلبھوشن یادیو کے پاس سزائے موت کے خلاف اپیل کا آخری دن گزر گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے پاس سزائے موت کے خلاف اپیلکا آخری دن بھی گزر گیا ہے مگرعالمی عدالت انصاف میں چیمپئن بننے والا بھارت خود بھی نہیں جانتا کہ کلبھوشن کی جانب سے اپیل دائر کی گئی ہے یا نہیں۔

قانون کے تحت سزائے موت ملنے کے بعد کلبھوشن یادیو 40 روز میں سپریم کورٹ ، صدر پاکستان ،آرمی چیف سے اپیل کرسکتا ہے۔ مگر انکے آخری روز بھی بھارت لاعلم رہا کہ کلبھوشن نے اپیل دائر کی یا نہیں۔صحافی کے سوال پر بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان بغلیں جھانکنے لگے۔

متعلقہ عنوان :