بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے‘مودی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خطہ میں ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے‘ عالمی قوتوں کو بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور معصوم شہریوں پر گولہ باری کا فوری نوٹس لینا چاہیے

سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیرچودھری محمداشرف کی مختلف وفود سے بات چیت

جمعہ 19 مئی 2017 16:58

بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے‘مودی ..
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیرچودھری محمداشرف نے کہاکہ بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے۔مودی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خطہ میں ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے۔ عالمی قوتوں کو بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور معصوم شہریوں پر گولہ باری کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔

جنوبی ایشیا میں امن قائم رکھنے کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے برطانیہ مسئلہ کشمیر میں ثالثی کا کردار ادا کرئے۔بھارت کشمیر یوں کی نسل کشی کر کے اپنا ناجائز قبضہ جمانے میں مصروف ہے کشمیریوں کی دی گئی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے بھارتی سامراج کشمیریوں سے ان کا پیدائشی حق خودارادیت نہیں چھین سکتا آزادی کشمیریوں کو مل کر رہے گئی۔

(جاری ہے)

کشمیری اور پاکستانی عوام ایک ہیں ۔بھارتی جبر و ظلم سے کشمیریوں کی تحریک کبھی سرد نہیں ہوئی کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں کشمیری کیمونٹی کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چودھری محمداشرف نے کہا کشمیریوں کا نصب العین ہی پاکستان ہے ہمارے تمام دریائوں ، ہوائوں اور وفائوں کے راستے پاکستان کی طرف ہیں۔ ہم پاکستان کو اپنا قبلہ اول سمجھتے ہیں ۔ پوری کشمیری قوم پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور کسی بھی مرحلہ پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا جب تک مقبوضہ کشمیربھارت کے چنگل سے آزادنہیں ہوجاتا اس وقت تک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔