Live Updates

تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنز رمضان نشریات کے حوالہ سے جارج کردہ ہدایت نامہ کو یقینی بنائیں، پیمرا رمضان المبارک کی نشریات کی مسلسل مانیٹرنگ کرے گا، شکایت موصول ہونے کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی، پیمرا کا بیان

جمعہ 19 مئی 2017 17:07

تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنز رمضان نشریات کے حوالہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنز کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ اتھارٹی کی جانب سے 3 مئی کو جاری ماہ رمضان نشریات کے حوالہ سے ہدایت نامہ ملحوظ خاطر رکھیں اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

پیمرا رمضان المبارک کی نشریات کی مسلسل مانیٹرنگ کرے گا تاکہ جاری کردہ ہدایات اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ دوران نشریات کسی بھی خلاف ورزی یا پروگرام کے کسی بھی پہلو سے متعلق شکایت موصول ہونے کی صورت میں پیمرا آرڈیننس 2002ء کی دفعات 27، 29 اور 30 کے تحت فوری کارروائی کی جائے گی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات