ممکنہ سیلاب ،ناگہانی آفات کی تباہ کاریوں کو محدود کرنے کیلئے اداروں کا ہمہ وقت تیار رہنا ضروری ہے ، علی اکبر بھٹی

ریسکیو 1122کی طرف سے دیگر اداروں کی معاونت سے موک ایکسرسائز کا اہتمام امدادی سرگرمیوں کی تیاری ،ہنگامی صورتحال میں نقصان کو کم سے کم رکھنے کی جانب اہم پیشرفت ہے ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

جمعہ 19 مئی 2017 17:48

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب اور ناگہانی آفات کی تباہ کاریوں کو محدود کرنے کے لیے اداروں کا ہمہ وقت تیار رہنا نہایت ضروری ہے ریسکیو 1122کی طرف سے دیگر اداروں کی معاونت سے موک ایکسرسائز کا اہتمام امدادی سرگرمیوں کی تیاری اور ہنگامی صورتحال میں نقصان کو کم سے کم رکھنے کی جانب اہم پیشرفت ہے یہ بات انہوں نے ہیڈ اسلام پر ضلعی اداروں کی طرف سے موک ایکسرسائزکا معائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عابد حسین ظفر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن شوکت علی طاہر ،ایس این اے شیخ خرم سلیم ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محسن علی بھٹی ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید،ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر ،میونسپل کمیٹی بوریوالا ، میونسپل کمیٹی وہاڑی ، پولیس افسران و ہلکاران ،نجی کشتیوں کے مالکان موجود تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد اداروں کی کارکردگی کو جانچنا اور اور اسے بہتر بنانے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا ہے انہوں نے کہا کہ فرضی مشقوں سے اداروں کے افسران اور اہلکاروں میں ہنگامی صورتحال میں فرائض کی انجام دہی کے لیے اعتماد پیدا ہوتا ہے اور وہ ناگہانی حالات میں بہتر انداز میں اپنی خدمات انجام دے سکتے ہیں اس موقع پر ریسکیو1122کے جوانوں نے سیلاب کی صورت میں آبادی کے انخلاء ان کی عارضی کیمپوں میں آباد کاری، ڈوبنے والوں کو ریسکیو کرنے ، آگ بجھانے،ابتدائی طبی امداددیتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ کیا اس موقع پر میونسپل کمیٹی، شہری دفاع، محکمہ انہار ، لائیوسٹاک ، پولیس، محکمہ صحت، کی طرف سے کیمپ لگا کر موک ایکسرسائز میں شرکت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :