فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

جمعہ 19 مئی 2017 18:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس کانفرس کا مقصد سکولوںاور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی صلاحیت کی تعمیر کے لیے سرکولم اور ایسسمینٹ، تھیوری اور پریکٹس کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے مہمانِ خصوصی ارشد علی (ڈائریکٹر ایچ ای سی) نے اس انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد پر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا اور اساتذہ کی تربیت اور قوم کی ترقی کی پیشرفت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل نئی ٹیکنالجی کا دور ہے اس لیے اساتذہ کو چاہیے کہ نئی ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتے ہوئے آنے والی نسلوں کی تربیت کریں۔اپنے خطاب کے آخر میں ارشد علی نے وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی ثمینہ امین قادر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایچ ای سی ہمیشہ ایسی کانفرنسوں کو سپورٹ کرتی رہے گی۔