Live Updates

رمضان المبارک میں 85 فیصد علاقوں میں ریلیف دیا جائے گا ،ْ عابد شیر علی

ْ جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں رمضان المبارک میں بھی لوڈشیڈنگ زیادہ ہوگی ،ْ میڈیا سے گفتگو کراچی کے عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے نیپرا کو بھی کراچی کے مسئلے کو کردار ادا کرنا ہوگا ،ْوزیرمملکت

جمعہ 19 مئی 2017 18:09

رمضان المبارک میں 85 فیصد علاقوں میں ریلیف دیا جائے گا ،ْ عابد شیر علی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں 85 فیصد علاقوں میں ریلیف دیا جائے گا لیکن جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں رمضان المبارک میں بھی لوڈشیڈنگ زیادہ ہوگی۔پاور جنریشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ ہم نے بجلی کے شاٹ فال پر قابو پانے کا عزم کررکھا ہے ہماری حکومت نے بجلی پیداوار میں ساڑھے 5 ہزار میگاواٹ اضافہ کیا رواں سال تاریخ کی سب سے زیادہ 17ہزار 720میگاواٹ بجلی پیدا کی اور اسی سال موسم سرما تک 20 ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں آجائے گی جبکہ ہماری ہی حکومت میں بجلی کی پیدوار 22ہزار میگاواٹ تک پہنچے گی۔

عابد شیرعلی نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آنے والا ہے اس لئے سحروافطار اور تراویح کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی جبکہ 85 فیصد علاقوں میں ریلیف دیا جائے گا تاہم بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہوگی۔

(جاری ہے)

کراچی میں توانائی بحران کے حوالے سے وزیرمملکت نے کہاکہ شہر قائد میں بجلی کے مسائل پر نوٹس لیا ہے وہاں بہت زیادہ بجلی چوری اور کنڈا سسٹم عام ہے تاہم ہم کراچی کے عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے نیپرا کو بھی کراچی کے مسئلے کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات