بلوچستان اسمبلی:پاک افغان سرحدپرافغانی فورسزکےحملےکی مذمتی قرارداد جمع

کلی لقمان وجہانگیرمیں بھارت کی ایماپرافغان فورسزنےحملہ کیا،ایوان پاک فوج کوافغان فورسزکامنہ توڑجواب دینےپرخراج تحسین پیش کرتاہے۔قراردادکامتن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 مئی 2017 18:16

بلوچستان اسمبلی:پاک افغان سرحدپرافغانی فورسزکےحملےکی مذمتی قرارداد ..
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19مئی2017ء) : بلوچستان اسمبلی میں پاک افغان سرحد پرکلی لقمان اورکلی جہانگیرمیں افغان فورسزکی نہتے شہریوں اورفورسزپر حملے کی مذمتی قرارداد جمع کروادی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگی رکن اسمبلی کی قرارداد میں کہاگیاکہ کلی لقمان ،جہانگیرمیں بھارت کی ایماپرافغانستان کی جانب سے حملہ کیاگیا۔ایوان پاک فوج کوافغان فورسز کی دراندازی کامنہ توڑجواب دینےپرخراج تحسین پیش کرتاہے۔ قرارداد کے متن میں مزید کہاگیاکہ دشمن پرواضح ہوناچاہیے کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ افغانستان کی جانب سے نہتے شہریوں اورفورسزکے جوانوں پرحملہ کھلی جارحیت ہے۔