نالہ ڈیک میں فیکٹریوں کا کیمیکل والا زہریلا پانی ڈالنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعہ 19 مئی 2017 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) نالہ ڈیک میں فیکٹریوں کا کیمیکل والا زہریلا پانی ڈالنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیمیکل والا پانی نالہ ڈیک کے پانی کو زہر آلود کر رہا ہے،عوام کو گندے زہریلے پانی سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،عوام فصلیں اور جانور مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام فیکٹری مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ فیکٹریوں کا زہریلا پانی نالہ ڈیک میں نہ ڈالیں۔