عدالت نے ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے فراڈ کرنے والے 10 ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا‘ملزمان بیرون ملک عمرہ و حج اور ملازمت دلوانے کے بہانے شہریوں کو لوٹتے تھے،ایف آئی اے حکام

جمعہ 19 مئی 2017 18:45

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) عدالت نے غیر قانونی ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے فراڈ کرنے والے 10 ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ، جوڈیشل مجسٹریٹ توصیف عدیل حسن نے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ایف آئی حکام کے مطابق ملزمان بیرون ملک عمرہ و حج اور ملازمت دلوانے کے بہانے سادہ لوح شہریوں کو لوٹتے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے شہریوں کی قانونی دستاویزات بھی برآمد ہوئیں جبکہ ملزمان کو لیہ،کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان ا مظفر گڑھ اور میاں چنوں کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد اصغر وقار، سعد ندیم، محمد ارشد، راشد محمود، ریاض احمد، مقبول، تنویر حسین، محمد گلفام، محمد عرفان اور اسماعیل شامل ہیں۔عدالت نے 10ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جبکہ ایک ملزم سعد ندیم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

متعلقہ عنوان :