ہم بھاگ نہیں رہے ،کیس قانون کے مطابق چلایا جائے، ویڈیو میں ناصر جمشید نے متعدد مرتبہ آفر کی

،خالد لطیف نے پیشکش بارے اسی دن اینٹی کرپشن کو آگاہ کیا ، اپنے دو موبائل فون بھی جمع کرادئیے معطل کرکٹر خالد لطیف کے وکیل کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 19 مئی 2017 18:51

ہم بھاگ نہیں رہے ،کیس قانون کے مطابق چلایا جائے، ویڈیو میں ناصر جمشید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) معطل کرکٹر خالد لطیف کے وکیل نے کہا ہے کہ ہم کیس سے نہیں بھاگ رہے ،کیس قانون کے مطابق چلایا جائے ویڈیو میں ناصر جمشید نے متعدد مرتبہ آفر کی، خالد لطیف نے آفر کے بارے میں اسی دن اینٹی کرپشن کو آگاہ کیا ،خالد لطیف نے اپنے دو موبائل فون بھی جمع کرادیے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد لطیف کے وکیل نے کہا کہ آج خالد لطیف کے انٹرویو کی ویڈیو دکھائی گئی ۔

ہم کیس سے نہیں بھاگ رہے کیس قانون کے مطابق چلائیں ،ویڈیومیں ناصر جمشید نے متعدد مرتبہ آفر کی ہمیں کہا گیا کہ پی سی بی سے روابطہ کریں ۔انھوں نے کہا کہ خالد لطیف نے اپنے دو موبائل فون جمع کرا دیے ہیں خالد لطیف نے آفر کے بارے میں ایسی دن اینٹی کرپشن کو آگاہ کیا۔(خ ف)

متعلقہ عنوان :