کالعدم تنظیم کے فراری کمانڈر عمربلوچ کی قیادت میں تین کمانڈروں سمیت 26فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے
پاکستان پوری دنیاء میں ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے اور انشاء اللہ پاکستان ہر لحاظ سے ترقی کی جانب گامزن ہے ،سینیٹرمیر نعمت اللہ خان زہری پاکستان نے ترقی کے سفر کا آغاز کردیا ہے اور انشاء اللہ یہ ترقی دیر پااور ہمیشہ قائم و دائم رہنے والی ہوگی ،کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس
جمعہ 19 مئی 2017 18:54
(جاری ہے)
یہ وطن عزیز ناقابل تسخیر اور قیامت تک قائم و دائم رہنے والا ملک ہے ، تقریب میں شہری ایکشن کمیٹی کے رکن مولانا عنایت اللہ رودینی ، بی این پی کے حیدر زمان بلوچ آغاسمیع شاہ ، جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی ، انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل ،ٹرانسپورٹر رہنماء بابو محمد یوسف و دیگربھی موجود تھے ۔
اس موقع پر ہتھیار ڈالے والوں کو سینٹر میر نعمت اللہ خان زہری اور کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے قومی پرچم پہنائے اور انہیں نقدی رقم بھی دی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرمیر نعمت اللہ خان زہری نے کہاکہ پاکستان پوری دنیاء میں ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے اور انشاء اللہ پاکستان ہر لحاظ سے ترقی کی جانب گامزن ہے ، سی پیک کاجو منصوبہ تخلیق کیا گیا ہے وہ یہاں معاشی ترقی انقلابی قدم ثابت ہوگا، یہی وہ ترقی ہے جو بھارت سمیت دیگر پڑوسی ممالک کے لئے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں تاہم وہ اپنے سازشوں اور مداخلت سے پاکستان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے ہیں پاکستان ترقی کی جانب بڑھے گا، جو نوجوان ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں ہم انہیں خوش آمدید کہتے انہوںنے اپنے لئے ایک اچھاراستہ چنا اب ان کی اچھی زندگی کی شروعات یہی سے ہونگی ۔ کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے کہاکہ نوجوانوں کو ورغلاگیا تھا اور انہیں ان کی پُرسکون زندگی سے دور کردیا گیا تھا ، تاہم اب آہستہ آہستہ نوجوانوں کو سمجھ آرہاہے کہ ان کے لئے اچھی زندگی گزارنا اور ایک اچھا شہری بننا ہی بہتر ہے یہی وجہ ہے کہ وہ قومی دھارے میں آرہے ہیں اور محب وطن بن کر اچھی زندگی گزارنا چاہتے ہیں ۔ باقی ماندہ نوجوانوں کو بھی کہتے ہیںکہ وہ قومی دھارے میں شامل ہو کر اچھی زندگی کی شروعات کریں جنہیں ہم خوش آمدید کہیں گے ۔ پاکستان نے ترقی کے سفر کا آغاز کردیا ہے اور انشاء اللہ یہ ترقی دیر پااور ہمیشہ قائم و دائم رہنے والی ہوگی ۔ دشمن پاکستان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا ہے بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کا ملک اور ان کا صوبہ ترقی کرے ۔ پاک چین اقتصادی راہداری ترقی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اس کا فائدہ سب سے زیادہ بلوچستان کے عوام کو ملیگا یہاں سڑکیں بن رہی ہیں اقتصادی زونز کا قیام عمل میں لایا جارہاہے ترقی کے حوالے سے وطن عزیز کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ۔ہتھیار ڈالنے والے عمربلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ بی ایل ایف میں کمانڈر رہ چکے ہیں اور انہیں بھکایا گیاتھا جس راستے کوہم نے چنا تھا اس میں تباہی تھی چنانچہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہم قومی دھارے میں شامل ہو کر اچھی زندگی گزارنے کا آغاز اور ہم محب وطن بن کر ایک عام شہری کی طرح زندگی گزارنا چاہتے ہیں ،جو دوسرے نوجوان پہاڑوں پر ہیں انہیں بھی کہتے ہیں کہ وہ جنگ و جدال کا راستہ ترک کر کے قومی دھارے میں شامل ہوجائیں ۔ہتھیار ڈالنے والوں میں ضلع خضدار کے خالد حمید عرف قربان ،محمد حسین عرف دل جان ،محمد اقبال ،محمد جان ،حضور بخش ،صوالی ،محمد عمر ،میار ،ضلع قلات سے عبدالرزاق عرف شہزاد ،مہیم خان عرف بابو ،صوالی عرف کریم بخش ،محمد دین عرف کرم خان ،علی اکبر عرف علی جان ضلع واشک سے خدائے داد ،امیر بخش ،محمد یعقوب ،سیراج ،مہراللہ ،محمد عمر اور ضلع آواران سے شمیم نصیر ،تمکین احمد عرف کیا ،عبدالحفیظ عرف داود ،کریم جان عرف لقمان ،عطاء محمد عرف شاہ دوست ،عبدالحق و دیگر شامل ہیں قبل ازیں ہتھیار ڈال قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کی پر امن بلوچستان پالیسی کے تحت مالی مدد بھی کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.