الپوری،شانگلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ناقص مٹریل کا استعمال عروج پر بلدیاتی نمائندوں سمیت،کمیشن مافیا سرگرم عمل

جمعہ 19 مئی 2017 19:24

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) شانگلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ناقص مٹریل کا استعمال عروج پر ،کمیشن مافیا نے منصوبوں میں سرگرم عمل ،بلدیاتی نمائندے ٹھیکوں میں شامل ہیں،اپنی ترقیاتی فنڈپر سن ٹیج پر لیکر منصوبہ غیر معیاری بناکر متعلقہ ٹھیکدار کو ایڈوانس میں کمپلیشن سرٹیفیکیٹ اور این او سی جاری کرنے کا انکشاف، ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص حکومت کے کروڑو ں کا فنڈ خورد بردہو جاتا ہے،بلدیاتی نمائندے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہیں،شانگلہ میں بلدیاتی نظام کے بعد شروع ہونے والی کرپشن میں کروڑوں روپے ترقیاتی منصوبوں کے بجائے کچھ مخصوص ٹھیکداروں ،بلدیاتی کونسلروں اور کچھ ضلعی افسران کے جیبوں میں چلے گئے ،شانگلہ کرپشن میں پہلی نمبر والا ٹاپہ تحریک انصاف کے انصاف کی حکومت میں بھی کرپشن ختم کرنے میں ناکام رہا ،بلدیاتی نظام کے تحت گزشتہ دوسال کے دوران ہونے والے ٹینڈروں میں مبینہ گھپلوں کے باوجود باربار ٹینڈرز جاری ہوئے ،منصوبوں میں متعلقہ ناظمین نے ٹھکیدار کو محکمہ کے اہکاروں کو پرسنٹیج دے کر غلط مٹیریل استعما ل کیا اور بعض منصوبہ کو ہوا میں پاس کرکے پیسے جیبوں میں رکھدئے،ٹینڈر میں پرانے سکیموں کو شامل کرکے اس پر بھی پیسے نکلوائے،گوشت کا چوکیدار بلی کو لگا دینے کے مترادف ہیں جس نے پوچھنا تھا وہ خود ٹھیکوں میں شامل رہا ۔

(جاری ہے)

کروڑوں مالیت سے منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال گنگا میں پیسے بہانا جیسا ہے ،صوبائی حکومت سارے صورت حال سے اگاہ ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کر رکھی ہیں ۔ تحصیل وضلعی کونسلران نے اپنے حلقوں میں فنڈ اور غیر سرکاری تنظیموں سے ملنے والے پرانے سکیم کو نئے ٹینڈرز میں شامل کر کے اس پر دوبارہ پیسے نکلواتے ہیں،اس تمام تر کاروائی میں متعلقہ محکمہ کے انجینئرز ۔

افسرز سے لیکر پیئن تک سارے اپنا حصہ لیتے ہیں،بلدیاتی نظام کے تحت پہلے سال کے کام کا جائزہ لیا جائے ناقص میٹریل کے استعمال کرنے،محکمہ کی جانب سے مانیٹرنگ ،چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے ناظمین کی ملی بھگت اور سرپرستی کی وجہ سے وہ منصوبے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور اکثر منصوبے تو سرے ہی سے ختم ہو چکے ہیں۔شانگلہ میں کرپشن عروج پر ہے عوامی سماجی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :