بنوں‘ قومی وطن پارٹی کا فاٹا اصلاحات پر جلد ازجلد عملدرآمد کرنے مطالبہ

سپیکر ایاز صادق نے فاٹا پارلیمنٹرین کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرکے قبائلی عوام کی تذلیل کی ہے ،مولانا فضل الرحمن کس حیثیت سے قبائل کی بات کرتے ہیں ،قبائلی عوام کو مزید کالے قانون برداشت نہیں چیئرمین قومی وطن پارٹی شمالی وزیرستان ملک اکبر خان کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 19 مئی 2017 19:24

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) قومی وطن پارٹی شمالی وزیرستان کے چیئرمین ملک اکبر خان نے کہا ہے کہ کا فاٹا اصلاحات پر جلد ازجلد عملدرآمد کرنے مطالبہ کردیا سپیکر ایاز صادق نے فاٹا پارلیمنٹرین کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرکے قبائلی عوام کی تذلیل کی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی کس حیثیت سے قبائل کی بات کرتے ہیں قبائل مزید کالے قانون کو برداشت نہیں کرے گی، وہ جمعہ کو بنوں پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف ملک میں امن چاہتے ہیں یا انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ کس ایجنڈا پر عمل پیرا ہے فاٹا پاکستان کا حصہ ہے اور قبائل خود کو پاکستانی مانتے ہیں تو کیوں اُنہیں پاکستان کے رائج قانون کے مطابق زندگی گزارنے نہیں دیا جاتا اُنہیں عام شہریوں کی طرح انسانی حقوق کیوں نہیں دیئے جارہے اُنہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی نے فاٹا کو علاقہ غیر قرار دیکر اس علاقہ کو مقبوضہ کشمیر نہ بنائیں جہاں ہر وقت قتل وغارت ہو انسانوں کی تجارت کرنے والے لوگ ایک بار پھر فاٹا کو تاریکی میں دھکیلنا چاہتا ہے فاٹا اصلاحات قبائل کا بنیادی حق ہے اب بڑی قربانیوں کے بعد فاٹا میں امن آیا ہے فاٹا کے عوام نے 1947 ء سے قبل بھی پاکستان بننے میں قربانیاں دی ہیں اور آج بھی قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف قبائل کے مستقبل کیلئے فیصلہ کریں اور قبائلی عوام کے اُمنگوں کے مطابق فاٹا اصلاحات پر جلد سے جلد عمل درآمد کریں اور مولانا فضل الرحمن کی دبائو میں نہ آئیں ۔