حکو مت خیبر پختو نخوا اور جر من ڈویلپمنٹ بنک کے اشترا ک سے ایو ب میڈیکل انسٹی ٹیو ٹ میں بلڈ سنٹر کے قیا م کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

جمعہ 19 مئی 2017 19:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) حکو مت خیبر پختو نخوا اور جر من ڈویلپمنٹ بنک ،کے ایف ڈیلیو کے اشترا ک سے ایو ب میڈیکل انسٹی ٹیو ٹ ایبٹ آباد میں ریجنل بلڈ سنٹر کے قیا م کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں جمعہ کے روز ایو ب میڈیکل کا لج ایبٹ آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پا کستان اور افغا نستان کے لئے جر من ڈویلپمنٹ بنک کے ڈا ئر یکٹر کرسٹین کر یمر اور ایو ب میڈیکل انسٹی ٹیو ٹ کے بورڈ آف گور نرز کے چیئر مین جا وید خا ن پنی نے ریجنل بلڈ سنٹر کی تعمیر کے سنگ بنیاد کی نقا ب کشا ئی کی ۔

پا کستا ن کے لئے بنک کے ڈا ئر یکٹر وولف گینگ مو لر ،پا کستا ن سیف بلڈ ٹرا نسفیوژن پرو گرا م وزارت صحت کے نیشنل کوا رڈینیٹر ڈا کٹر حسن عبا س،خیبر پختو نخوا سیف بلڈ ٹرانسفیو ژن پرو گرا م کے پرا جیکٹ ڈا ئر یکٹر پرو فیسر ڈا کٹر طا ہر خا ن ،ایو ب ٹیچنگ ہسپتا ل کے ہا سپٹل اور میڈیکل ڈا ئیر یکٹر ز ،ایو ب میڈیکل کا لج کی ڈین پرو فیسر ڈا کٹر عزیز النسا ء ،صو با ئی محکمہ صحت اور ایو ب ٹیچنگ ہسپتا ل کے متعلقہ افسرا ن ،بعض بلدیا تی نما ئندو ں اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی مو جود تھی۔

(جاری ہے)

ریجنل بلڈ سنٹر ایبٹ آباد خیبر پختو نخوا کا دوسرا سیف بلڈ ٹرا نسفیو ژن مر کز ہو گاجو حکو مت خیبر پختو نخوا اور جر من ادا رے کے تعا ون سے تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ صو بہ میں اس طر ح کاتیسرا علا قا ئی مر کز ڈیرہ اسما عیل خا ن میں قا ئم کیا جا ئے گا۔پا کستا ن اور افغا نستا ن کے لئے جر من بنک کے ڈا ئر یکٹر کر سٹین کر یمر نے سنگ بنیاد کی تقریب رو نما ئی سے بھی خطا ب میں بتا یا کہ ان کا ادا رہ 50ملین یورو کی لا گت سے پا کستا ن بھر میں محفوظ انتقا ل خو ن ک کے دس جدید ترین مرا کز تعمیر کر رہی ہے جس میں سے تین مرا کز خیبر پختو نخوا میں قا ئم کئے جا ئیں گے اور اس مقصد کے لئے جر من تر قیا تی بنک کو صو با ئی حکو مت کا بھر پور تعا ون حا صل ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ جر من بنک کے ایف ڈیلیو پا کستا ن کی مر کزی اور صو با ئی حکو متو ں کے سا تھ مل کر پا کستا نی عوا م کا معیار زندگی بہتر بنا نے کے منصو بو ں پر عمل کر رہا ہی.انہو ں نے بتا یا کہ خیبر پختو نخوا میں محفو ظ انتقا ل خو ن کا پہلا مر کز پشاور میں قا ئم کر دیا گیا ہے جو کا میا بی کے سا تھ مر یضو ں کی خو ن کی ضرو ریا ت پو ری کر رہا ہے ۔تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے ایو ب میڈیکل انسٹی ٹیو ٹ کے بو ڑد آف گورنرز کے چیئر مین جا وید خا ن پنی نے بلڈ سنٹر کے قیا م میں جر من بنک کے فنی اور ما لی تعاون کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ خیبر پختو نخوا کی مو جو دہ حکو مت ملکی تا ریخ میں پہلی با ر عوا م کو صحت کی معیا ری سہو لیا ت کی فرا ہمی کے لئے سنجیدہ اقدا ما ت کر تے ہو ئے تما م ضرو ری وسا ئل فرا ہم کر رہی ہے۔

انہو ں نے بتا یا کہ ریجنل بلڈ سنٹر ایبٹ آباد پو رے ہزارہ ڈویژن کے سر کا ری اور نجی ہسپتا لو ں کی خو ن کی ضرو ریا ت کو اعلیٰ تر ین معیا ر کے مطا بق پو را کر ے گا۔انہو ں نے امید ظا ہر کی کہ جر منی کی حکو مت اور کے ایف ڈبلیو خیبر پختو نخوا میں صحت کے شعبے کی سہو لیا ت کا معیا ر بہتر بنا نے کے لئے اپنا تعاون جا ری رکھے گا۔تقریب سے نیشنل پرو گرا م کوارڈینٹر پرو فیسر ڈا کٹر حسن عباس ،خیبر پختو نخوا کے پرا جیکٹ ڈا ئیر یکٹر پرو فیسر ڈا کٹر طا ہر خا ن ،ایو ب میڈیکل کا لج کی ڈین پرو فیسر ڈا کٹر عزیز النسا ء نے بھی خطا ب کیا۔

متعلقہ عنوان :