پشاور،خیبرپختونخوا کبڈی ایسوسی ایش کے زیراہتمام بنوں میں انٹرڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ 21مئی سے شروع ہوگا

جمعہ 19 مئی 2017 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) خیبرپختونخوا کبڈی ایسوسی ایش کے زیراہتمام بنوں میں انٹرڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ 21مئی سے شروع ہوگاجوکہ تین دن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے صدرپیربرکت علی کے مطابق مقابلوں میں پندرہ اضلاع نے اپنے شرکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ مزید اضلاع بھی جلد اپنی کنفریشن کردیںگے۔انہوںنے بتایاکہ بنوںکے عوام کبڈی کھیل سے بڑالگاورکھتے ہیں اس وجہ سے پورے ضلع میں جوش وجذبہ اپنے عروج پرہے ۔ایونٹ کے لیے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔