پہلا فلڈلائٹ رمضان پشاور پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان ، 24بہترین ٹیمیںشرکت کریںگی

باضابطہ افتتاح گورنر خیبرپختونخوااوراختتامی تقریب پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو مدعو کیاجائیگا

جمعہ 19 مئی 2017 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) پشاور پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین ثناء الله نے کہا ہے کہ پہلا فلڈلائٹ رمضان پشاور پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا، ٹورنامنٹ میں پشاور کے بہترین 24ٹیمیں حصہ لے گی،پشاور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رمضان کے مبارک مہینہ میں اپنی نوعیت کا پہلا فلڈ لائٹ کرکٹ لیگ منعقد کی جارہی ہے ۔

جس کا مقصد پشاور میں کرکٹ کھیل کو دوبارہ زندہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور یہ پریمیئر کرکٹ لیگ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا،ہماری کوشش ہے کہ اس ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح گورنر خیبرپختونخواقبال ظفر جھگڑا کے ذریعے کیاجائے جبکہ اختتامی تقریب پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو مدعو کیاجائے گا،یہ اعلان انہوں نے جمعہ کو میڈیا سنٹر میں سپورٹس فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرکمیٹی کے دیگرآراکین میں فرسٹ کلاس کٹرکٹر وکوچ پرویز خان ، عزیز الله، عمران خان بھی موجود تھے ، آرگنائزنگ کیمیٹی کے چیئر مین ثناء الله نے کہا کہخیبرپختونخواکے نوجوانوں میں کرکٹ کھیل کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے جس کی زندہ مثال ، ٹیسٹ کرکٹر وجاہت الله واسطی ، یونس خان ، عمرگل ، یاسر حمید ، ارشد خان ، عمران جونیئر ، عمران خان سینئر ، یاسر شاہ ، جنید خان ، جیسے ستارے ہمارے لئے قابل فخر ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کرکٹ لیگ کے انعقاد کا بنیاد مقصدبین الاقوامی سطح پر نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے ایک سوال کے جواب میں ، ثناء الله خان نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ خیبرپختونخوا اور بالخصوص پشاور میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اس مرتبہ بھی پشاور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مصنوعی روشنیوں میں کرکٹ لیگ کا انعقاد کیاجارہا ہے ۔ جس سے نہ صرف کرکٹ کو فروغ ملے گا بلکہ شائقین پشاور کو بھی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔