سکھر:میری والدہ پر سیاہ کاری کا جھوٹا الزام لگا کر قتل کرنے والا شخص جان سے مارنے کی دھمکیاں سے رہا ہے، نوجوان واجد علی

والدہ کا قاتل ضمانت پر رہائی کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے ،قتل میں ملوث جوابدار کی ضمانت رد کر کے اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، واجد علی کا احتجاج کے دوران حکام بالا سے مطالبہ

جمعہ 19 مئی 2017 20:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) والدہ کے قاتلوں کی عدم گرفتار کے خلاف روہڑی کے مسان روڈ کی مکین بٹ برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان واجد علی نے اپنے ماموں ہادی بخش کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ چند ماہ قبل جوابدار عطا محمد ڈومکی عرف راشد نے میری والدہ مسمات صفیہ پر وحید شیخ نامی شخص کیساتھ سیاہ کاری کا جھوٹا الزام عائد کر کے قتل کر دیا تھا جوابدار کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا اب جوابدار کو عمر سیال نامی شخص نے اپنے اثر سوخ کی بدولت ضمانت پر رہا کرایا ہے قتل میں ملوث جوابدار ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے مظاہرین نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے قتل میں ملوث جوابدار کی ضمانت رد کر کے اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے بصورت دیگر انصاف نہ ملنے پر خودسوزی پر مجبور ہو جائینگے ۔

#

متعلقہ عنوان :