امیر مقام مفاد پرست،کل تک مشرف کے گن گاتے تھے،مولانا عبد الاکبر چترالی

جمعہ 19 مئی 2017 21:12

ٍُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہاہے کہ امیر مقام کل تک مشرف کے گیت گاتے تھے آج نواز شریف کے ہمنوا بنے ہوئے ہیںان خیالات کااظہار انہوں نے امیر مقام کے دیر بالا میں کی گئی تقریر پر تبصر ہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امیر مقام کل تک لواری ٹنل کا کریڈٹ پرویزمشرف کو دیتے تھے ان کا کہنا تھا کہ ہم اس شریعت کی بات کرتے ہیں جس میں امیر مقام جیسے بے ضمیر لوگوں کو سیاست میں ہاتھ پائوں مارنے کی اجازت نہ ہو۔

اور نہ لوٹا بننے کے بعد کسی پر تنقید کا حق حاصل ہو ملکی وسائل سب میں برابر تقسیم ہونے چائیں ۔ مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہاکہ پاناما میں ملوث شریف خاندان سے قوم کی پائی پائی واپس لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :