وزیراعظم کی ہدایت پر تمام اسکیمیں دوبارہ وزیر منصو بہ بندی و ترقی کودی ہیں، احسن اقبال نے منصو بوں کی منظوری کی یقین دہانی کرائی ہے ،مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج اور بجٹ بائیکاٹ کا حق رکھتے ہیں

وزیر خزانہ خیبر پختونخوا مظفر سید کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 20 مئی 2017 00:47

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر تمام اسکیمیں دوبارہ وزیر منصو بہ بندی و ترقی احسن اقبال کودی ہیں، احسن اقبال نے منصو بوں کی منظوری کی یقین دہانی کرائی ہے ،اگر مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج اور بجٹ بائیکاٹ کا حق رکھتے ہیں۔ جمعہ کو قو می اقتصادی کو نسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید نے کہاکہ تمام اسکیمیں وزیراعظم کی ہدایت پر دوبارہ وزیر منصو بہ بندی و ترقی احسن اقبال کودی ہیں۔

مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج اور بجٹ بائیکاٹ کا حق رکھتے ہیں ۔ کرک میں پیٹرولیم ٹیکنالوجی کے منصوبوں کی منظوری کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید نے سالانہ منصو بہ بندی رابطہ کمیٹی ( اے پی سی سی) اجلاس میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہا رکیا تھااور کہا تھا کہ منصو بہ بندی کمیشن ترقیاتی منصو بوں میں خیبر پختوا کو نظر انداز کیا ہے۔قومی اقتصادی کو نسل کے اجلاس میں انہوں نے اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو آ گاہ کیا جس پر وزیر اعظم نے وفاقی وزیر برائے منصو بہ بندی احسن اقبال کو ہدایت کی کہ ان کے تحظات دور کئے جائیں۔( و خ )