عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر نے ملائیشیا میںبین الاقوامی سیمینارمیں ’بہترین مقالہ‘‘ کا اعزاز حاصل کرلیا

جمعہ 19 مئی 2017 23:59

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر نے اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہوئے ملائیشیا میں ہونے والے 13ویں IEEE انٹرنیشنل مذاکرے میں ’’بہترین ریسرچ مقالہ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔ عثمان انسٹی ٹیوٹ کے الیکٹریکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر انجینئر ڈاکٹر جواد احمد نے سگنل پراسیسنگ اینڈ اٹس ایپلی کیشن (CSPA 2017)کے عنوان سے ہونے والے IEEEکے 13ویں انٹرنیشنل مذاکرے میں ’’فریکشنل کمپلیکس ایل ایم ایس الگوریتھم فار کمپلیکس سسٹم آئیڈینٹی فکیشن (FCLMS)کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔

کانفرنس کی صدارت معروف سائنسدان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی MARA (یو آئی ٹی ایم) کی Dr. Ruhizan Liza Shauri نے انجام دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دنیا کے متعدد ملکوں کی معروف جامعات سے وابستہ سائنسدانوں نے اپنے مقالے پیش کیے تاہم عثمان انسٹی ٹیوٹ کے انجینئر ڈاکٹر جواد احمد کے مقالے نے دوسرے مقالہ جات پر سبقت لیتے ہوئے بہترین تحقیقی مقالے کا اعزاز حاصل کیااور عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے لیے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی۔

بہترین قرار پانے و الا تحقیقی مقالہ تین بین الاقوامی اور دو ملکی جامعات کے اشتراک سے مرتب کیا گیا ہے جس میں کوریا کا ایڈوانس انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ملائیشیا اور دو مقامی جامعات شامل ہیں۔ ڈاکٹر جواد نے تحقیقی مقالہ مرتب کرنے والی پانچ رکنی ٹیم کی سربراہی انجام دی ہے۔

مذکورہ تحقیق سنگل پراسیسنگ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے جو میڈیکل ، ٹیلی کمیونی کیشن، بائیو انفارمیٹکس، روبوٹکس جیسے شعبوں میں ملٹی ماڈرن کمپلیکیٹڈ پرابلمز (MMCP) کا حل فراہم کرتی ہے۔ اس اہم پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے انجینئر ڈاکٹر جواد احمد نے کہا کہ’’میں اس اعزاز پر اپنے والدین اور فیملی کا شکرگزار ہوں۔ میں عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت اور تحقیق کے لیے موزوں ماحول اور پلیٹ فارم کی فراہمی پر انسٹی ٹیوٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس کی وجہ سے میںیہ تحقیقی مقالہ مرتب کرسکا۔ میں سائنسی علم کو فروغ دینے کے لیے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔‘‘

متعلقہ عنوان :