سکھر‘ شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ شہری بلبلا اٹھے ، نہروں ، واٹر پارک پر شہریوں کا رش بڑھ گیا

جمعہ 19 مئی 2017 23:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ شہری بلبلا اٹھے ، نہروں ، واٹر پارک پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر سمیت اطراف کے علاقوں میں جمعہ کے روز گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے شہریوں کی بڑی تعداد نے گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے نہروں اور نجی واٹر پارکوں کا رخ کرلیا نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد بڑوں اور بچوں کی بڑی تعداد لینس ڈائون پل ، کیر تھر کینال ، کندھرا ، روہڑی ، دیگر مقامات پر پہنچ گئی گرمی کی شدت کے باعث معمولات زندگی بھی متاثر رہے سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا ہے گرمی کی شدت میں سکھر الیکٹرک پاور سپلائی سپیکو انتظامیہ کی جانب سے گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دن بھر آنکھ مچولی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے گھروں میں موجوچ خواتین بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سیپکو انتظامیہ نے موسم گرما میں لائن لاسز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیا ہے بجلی کی آنکھ مچولی سے برقی آلات کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :