سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام تین سالہ رنگا رنگ تقریب

تین سال ٹریننگ اکیڈمی کے مکمل ہونے پر تقریب کے دوران کیک کاٹا گیا قلیل وقت میں 42ٹریننگ کورسس ،انٹرنیشنل کانفرنس ، سیمینارز ٹریننگ اکیڈمی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، خالد خٹک اسلام آباد میں بہت سی یونیورسٹیاں دیگر اداروں کی اکیڈمیاں موجود ہیں لیکن سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کا کردار الگ اور نمایاں ہے، آئی جی اسلام آباد نوجوان و افسران کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو ملک ان پر سرمایہ کر کرتے رہے آج وہ صفِ اول میں کھڑے ہیں ، نوازش علی

جمعہ 19 مئی 2017 23:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) اتنے قلیل وقت میں42ٹریننگ کورسس، بیشتر لیکچرز، ٹیچر ٹریننگ ، انٹرنیشنل کانفرنس، نیشنل کانفرنس ، ٹریننگ ورکشاپس اور دیگر سیمینار سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار آئی جی اسلام آباد خالد خٹک نے گزشتہ روز جناح کنونش سنٹر سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام تین سالہ رنگا رنگ تقریب اور 42کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نے شرکاء کے درمیان تقسیم سرٹیفیکیٹ و ایوارڈ دیتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے تین سال ٹریننگ اکیڈمی کے مکمل ہونے پر کیک سرمنی میں کیک کاٹا اس موقع پردیگر خصوصی مہمانوں میں ڈائریکٹر جنرل نیب نوازش علی، وائس پریزیڈنٹ نیس پاک طاہر شمشاد، چیئرمین اے پی جی اے عادل نصیر، چیئرمین ڈیوکام منیر احمد، چیئرمین این کیوب سنیان راشدبھی موجود تھے اس کے علاوہ حال میں سی ڈی اے افسران کے ساتھ ساتھ 42ویں کورس کے شرکاء بھی شریک تھے جن میں این جی اوز اور اسلام اآباد کی بیشتر یونیورسٹیوں میں بحریہ یونیورسٹی، اسلامک ، قائداعظم ، پرسٹن، ورٹیول، کامسیٹ، نسٹ، ایریڈکے طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ این یونیورسٹیوں کی فیکیلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ثناء اللہ امان اور سی ڈی اے ایدمنسٹریشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بہت سی یونیورسٹیاں دیگر اداروں کی اکیڈمیاں موجود ہیں لیکن سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کا کردار الگ اور نمایاں ہے جہاں نوجوانوں و افسران کو ایک ہی پلیٹ فارم پر فری جدید تعلیم دی جاتی رہی ہے۔ نوازش علی ڈائریکٹر جنرل نیب اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان و افسران کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو ملک ان پر سرمایہ کر کرتے رہے آج وہ صفِ اول میں کھڑے ہیں ٹریننگ اکیڈمی بھی اسی نظریہ پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد اگاہی بذریعہ تعلیم ہے جو نہ صرف سی ڈی اے و ایم سی آئی کیلئے وقف ہے بلکہ یہ اسلام آباد کے شہریوں ، طلباء و طالبات کیلئے اس کے دروازے کھلے ہیں انہوں نے کہا اس اکیڈمی نے ان تمام کورسس کا انتخاب کر رکھا ہے جو ترقی یافتہ ممالک میں کروائے جا رہے ہیں یہی وہ راستہ ہے جس سے ملک میں تعمیر سوچ کو لا کر ملک کی تقدیر کو بدلہ جا سکتا ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی ثناء اللہ امان نے تمام آئے ہوئے مہمانوں طباء و طالبات، این جی اوز کے شرکاء و دیگر سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے نمائندہ کو خوش آمدید کہا اور اپنے گزشتہ تین سالہ ٹریننگ اکیڈمی کے دور بارے اگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں دیکھنا ہے تو سرکاری ملازمین کو مثبت تبدیلیاں لانی ہوں گی اور نوجوانوں کو یہاں سے کورس کرکے عمل کی روشنی کو آگے بڑھانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 20مئی یعنی آج سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی آئی او ٹی پر ایک کانفرنس کروا رہی ہے جو پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہو گی۔ تین سالہ تقریبات میں آئے ہوئے سنگرز نے دل دل پاکستان ، اے جزبہ جنون گایا جس نے محفل میں نیا رنگ بھر دیا۔ آئے ہوئے شرکاء نے اس تقریب سے بہت لطف اندوز ہوئے ۔ انہوں نے ادارے کے ساتھ چیرمین سی ڈی اے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل اور سی ڈی اے اکیڈمی کی ایڈمنسٹریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ایسے ہی پروفیشنل کورسس کا سلسلہ جاری رہے گا۔