ورلڈ بینک کے تعاون سے سبی سمیت بلوچستان کے 12 اضلاع میں سیلابی پانی کو محفوظ رکھنے کیلئے زمینداروں کو ریلیف کی فراہمی اور لائیواسٹاک جدید انداز سے فعال کرنے کیلئے ورلڈ بینک کی جانب سی20 ارب روپے کی لاگت سے کئی منصوبوں کو آغاز کیلئے سروے شروع کردیاگیا ہے ،ورلڈ بینک کے نمائندے ومانیٹرنگ آفیسر ولیم جون کا آگاہی اجلاس سے خطاب

جمعہ 19 مئی 2017 23:43

ورلڈ بینک کے تعاون سے سبی سمیت بلوچستان کے 12 اضلاع میں سیلابی پانی کو ..
سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) ورلڈ بینک کے نمائندے ومانیٹرنگ آفیسر ولیم جون نے کہاہے کہ سبی سمیت بلوچستان کے 12 اضلاع میں سیلابی پانی کو محفوظ رکھنے زمینداروں کو ریلیف کی فراہمی اور لائیواسٹاک کو جدید انداز سے فعال کرنے کیلئے ورلڈ بینک کی جانب سی20 ارب روپے کی لاگت سے کئی منصوبوں کو آغاز کرنے کیلئے سروئے شروع کردیا گیا ہے ناڑی چینل سے 146کلو میٹر کیلئے چینل بنایا جائے گا تاکہ سیلابی پانی کو ضائع ہونے کی بجائے کام میں لایا جاسکے ورلڈ بینک کی جانب سے منصوبوں کی تکمیل سے علاقہ میں ترقی وخوشحالی کا نیا باب روشن ہوگا جبکہ کسانوں اور مقامی افراد کا معیار زندگی میںبھی بہتری آئے گی۔

وہ جمعہ کو کمشنر آفس سبی میں پروجیکٹ کے حوالے سے ایڈیشنل کمشنر سبی مامول حمید کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری، ڈائریکٹر پروجیکٹ میر عبدالحمید مینگل ،ڈپٹی ڈئریکٹر پروجیکٹ عبدالکبیر خان ، ایگری کلچرل ااسپیشلسٹ جاوید شیخ ، سوشل اسپیشلسٹ سرجیل خان ،ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات سبی راجہ وقار الزمان کیانی ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میر دین محمد مری ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی حاجی جان محمد صافی ،ایڈمنسٹرٹر میونسپل کمیٹی سبی سید احسن شاہ ، چیف آفیسر سبی حاجی محمد خان سیلاچی ، پی پی ایچ آئی کے منیجر عزیز بلوچ، ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر سید غلام سرور ہاشمی میر شہبازخان ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وائس چیئرمین سید طاہر علی ،رابط سیکرٹری محمد طاہر عباس منتظر ، راجیش کمار عرف گنگاکے علاوہ تمام محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے ولیم جوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی معاونت سے سبی دہپال لونی خجک کلوشہر مرغزانی چانڈیہ کرک تلی مشکاف سمیت گردونواح میں سینکڑوں دیہات وشہری علاقوں میں پانی کی قلت کا خاتمہ ممکن ہوگا سیلاب کی تباہ کاریوں سے بھی محفوظ رہا جاسکے گا منصوبے کی تکمیل سے کسانوں اور مالداروں کو بھی ریلیف مل سکے گا معیار زندگی بہتر ہوگی ہمیں چاہیے کہ اس منصوبے سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں اور منصوبے کو کامیاب کرنے کیلئے مل جل کر اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے علاقہ کی تعمیر وترقی عوام کی خوشحالی میں رول پلے کریں اجلاس میںمیر عبدالحمید مینگل نے شرکاء کو پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کی جانب سے ناڑی چینل سے فراہم کردہ پانی کو محفوظ بنانے لائیوسٹاک کے شعبے سمیت ایگری کلچرل کو فروغ دینے کیلئے مختلف مںمنصوبوں کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اسی مقصد کے تحت ورلڈ بینک کی ٹیم سبی سمیت بلوچستان کے 12اضلاع کا تفصیلی دورہ کرکے مقامی کسانوں کے مسائل مشکلات کو دور کرنے سیلابی پانی کو محفوظ بنانے وائر چینلز کو پختہ کرنے جیسے اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سبی کے علاقہ ناڑی ، کچھی کے علاقہ مشکاف کے زمینداروں کیلئے زمین کی تیاری پانی کے استعمال اور فضلات کی بہتری کیلئے منصوبے شروع کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ زیارت سے آنے والا پانی سیلابی دنوں میں ضائع ہوجاتا ہے ناڑی ڈیم سے روزانہ 100کیوسک پانی سبی کی جانب آتا ہے جس میں کئی کیوسک پانی ضائع ہوجاتا ہے جبکہ مون سون بارشیں کے موقع پر سیلاب کی شکل میں آنے والا پانی بھی بڑی مقدار میں ضائع ہوجاتا ہے اس منصوبے کے تحت بندات کی پختگی ممکن بنائی جائے گی اور 146کلو میٹر کے علاقوں میں پانی کے نظام کو بہتر کیا جائے گا انہوں نے شرکاء کو بنایا کہ منصوبے کی تکمیل سے علاقہ میں ترقی خوشحالی کے نیا باب روشن ہوگیا اور مقامی سلح پر کسانوں کو کئی فوائد بھی ملے گئے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں پانی کا مسئلہ ہے ناڑی بیس اور کلرلی بیس کیلئے 22ارب روپے کا پروجیکٹ منظور کیا گیا ہے جس میں بلوچستان کے 12اضلاع شامل کئے گئے ہیں سبی و کچھی میں 12ارب روپے خرچ کئے جائیں گے مذکورہ منصوبے کیلئے ورلڈ بینک کی جانب سے خطیر رقم کو درست طریقوں سے استعمال میں لایا جائے گا تاکہ منصوبے کی افادیت سے علاقائی افراد مستفید ہوسکے پینے کے صاف پانی کے فراہمی کے ساتھ ساتھ زمینداری مالداری سمیت محکمہ لائیواسٹا ک اور ایگری کلچرل کو بھی فروغ مل سکے گا درین اثناء ورلڈ بینک کے نمائندے ولیم جوں نے ناڑی ڈیم کو بھی تفصیلی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ سبی و گردونواح میں بندات و فراہم کردہ پانی کے چینلز کا بھی معائنہ کیا بعدازان سبی کچھی مشکاف سمیت گردونواح کے زمینداروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل ومشکلات پانی زمین کے بارے میں بھی معلومات لی اس موقع پر سرکٹ ہاؤس سبی میں مشکاف کچھی سبی کے زمینداروں نے ورلڈ بینک کے نمائندے کو مسائل کے بارے میں آگہی فراہم کرتے ہوئے وفاقی وصوبائی حکومت کی دلچسپی کی بدولت پسماندہ علاقوں میں پانی لائیوسٹاک ایگری کلچرل کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہیں ہمیں چاہیے کہ ایسے منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کو یقین بنائیں ۔