پشاور،پولیس نے کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا

جمعہ 19 مئی 2017 23:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) محکمہ انسداد دہشتگردی مالا کنڈ ریجن نے دیرپایاں کے علاقے کنبڑ میں کارروائی کر کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد دہشتگردی حکام کے مطابق جمعہ کے روز اسپیشل پولیس یونٹ مالا کنڈ ریجن نے دیرپایاں کے علاقے کنبڑ میں کارروائی کے دوران دہشتگرد سید شاہ کو گرفتارکر لیا ہے گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق گرفتار دہشتگرد پر ریسٹ ہائوس کو بم دھماکے سے اڑانے اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مورسئی کو دھماکے سے اڑانے میں ملوث تھا اور پولیس کو مطلوب تھا ۔ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے اس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :