انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس

جان بوجھ کر ڈائیو لگانے یا انجری کا ڈرامہ کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

جمعہ 19 مئی 2017 23:08

انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) انگلینڈ کی فٹبال گورننگ باڈی نے جان بوجھ کر ڈائیو لگانے یا انجری کا ڈرامہ کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے آئندہ سیزن سے ایسے کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ ویمبلے میں منعقدہ سالانہ اجلاس میں انگلش فٹبال ایسوسی ایشن نے اسکاٹش فٹبال میں رائج قوانین کی بنیاد پر ایک نئے قانون کا اضافہ کیا ہے جسے ’میچ آفیشل کو کامیابی سے چکمہ دینے‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس نئے قانون کے تحت آئندہ سیزن سے ہر ہفتے کے اختتام پر سابق کھلاڑی، سابق ریفری اور سابق منیجر پر مشتمل ایک آزادانہ پینل ایسے تمام واقعات کا جائزہ لے گا اور اگر ان تمام نے اتفاق کیا کہ کھلاڑی میچ ریفری کو چکمہ یا دھوکا دینے میں کامیاب رہا تو مذکورہ کھلاڑی پر دو میچوں کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس نئے قانون کے تحت ان تمام واقعات کا جائزہ لیا جائے گا جس تحت امپائر نے کسی کھلاڑی پیلا یا ریڈ کارڈ دکھایا یا کسی ٹیم کے خلاف واقعے کے نتیجے میں پینالٹی ایوارڈ کی لیکن اگر پینل کو محسوس ہوا کہ کھلاڑی نے امپائر کو فیلڈ میں دھوکا دیا جس کی بنیاد پر ایک ٹیم کو فائدہ ہوا تو ایسی صورت میں ٹیلی ویڑن کیمروں کی مدد سے فیصلے کیے جائیں گے۔

فیفا کھیل کے میچ آفیشلز کو بااختیار بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کا مخالف رہا ہے لیکن حالیہ سالوں میں گول لائن ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے یہ بات چابت ہو گئی کہ فیفا کے موقف میں نرمی آئی ہے اور وہ دنیا کے دیگر کھیلوں کی طرح فٹبال میں بھی ٹیکنالوجی کے استعمال پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :