بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کی جانب سے سرکاری دستاویزات میں مشکوک افراد کی تصدیق کا انکشاف

جمعہ 19 مئی 2017 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کی جانب سے سرکاری دستاویزات میں مشکوک افراد کی تصدیق کے انکشاف کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو ایک خط لکھ دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کو آگاہ کریں وگرنہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے اس کوتاہی کا انکشاف اس وقت ہوا جب لاہور سے یونین کونسل 50 کی وارڈ 6 کے جنرل کونسلر حاجی ارشد نے اپنے لیٹرہیڈ پر شناختی کارڈ بنوانے سے متعلق ایک مشکوک شخص کی تصدیق کی کہ وہ اس کو جانتے ہیں لیکن دستاویزات جب نادرا آفس بھیجی گئی تو متعلقہ شخص کا نادرا میں کوئی ریکارڈ نہ نکلا اور وہ شخص مشکوک پایا گیا۔

(اے ملک)

متعلقہ عنوان :