کل تک امیر مقام مشرف کے گیت گاتا تھا آج نواز شریف کے پٹھو کا کردار ادا کر رہا ہے،مولانا عبد الاکبر چترالی

کل تک لواری ٹنل کا کریڈٹ مشرف کو دینے والا شخص آج کسی اور کو کریڈٹ دے رہا ہے،سابق ممبر قومی اسمبلی کا امیر مقام کے دیر بالا میں کی گئی تقریر پر تبصرہ

جمعہ 19 مئی 2017 23:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) امیر مقام کل تک مشرف کے گیت گاتا تھا آج مشرف کے سیاسی دشمن نواز شریف کے پٹھو کا کردار ادا کر رہا ہے۔کل تک لواری ٹنل کا کریڈٹ مشرف کو دینے والا شخص آج کسی اور کو کریڈٹ دے رہا ہے۔ہم اس شریعت کی بات کرتے ہیں جس میں امیر مقام جیسے بے ضمیر لوگوں کو سیاست میں ہاتھ پائوں مارنے کی اجازت نہ ہو۔

اور نہ لوٹا بننے کے بعد کسی پر تنقید کا حق حاصل ہو ۔چاہے مرکزی حکومت ہو یا صوبائی ہم دونوں سے پنا حق لیتے ہیں سوال کسی سے نہیں کرتے۔یہ ملک اور اس کے وسائل میں ہم سب برابر ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام پر احسان جتانے والے کس منہ سے الیکشن کے دوران ان کے پائوں پڑتے ہیں۔امیر مقام اپنے مخدوش ماضی کو یا د کر کے سراج الحق جیسی شخصیت پر تنقید کریں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے امیر مقام کے دیر بالا میں کی گئی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہم اسلئے مانگ رہے ہیں کہ پاناما میں ملوث شریف خاندان سے قوم کی امانت واپس لے لی جائے۔اور آئندہ کیلئے پارٹی بدل بدل کر مفادات حاصل کرنے والوں کے راستے مسدود کئے جائیں