سعودی عرب نے پاکستانی حج کوٹے میں اضافے کی درخواست ایک بار پھر مسترد کر دی

جمعہ 19 مئی 2017 22:31

سعودی عرب نے پاکستانی حج کوٹے میں اضافے کی درخواست ایک بار پھر مسترد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست مسترد کردی،وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے گزشتہ ہفتے سعودی وزارت حج سے پاکستانی حجاج کا کوٹہ بڑھانے کی درخواست کی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت مذہبی امور نے آبادی میں اضافے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست کی تھی لیکن سعودی وزارت حج نے درخواست مسترد کرتے ہوئے یہ مو قف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کی ابھی مردم شماری مکمل نہیں ہوئی جس کی بنیاد پر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کتنی آبادی بڑھ چکی ہے، مردم شماری کا انتظار کیا جاتا ہے۔

مردم شماری کے بعد اس بات پر غور کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا حج کے حوالے سے کوٹہ کتنا بڑھایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست مسترد ہونے کے ساتھ ہی 2017 کے حج کوٹے میں اضافے سے متعلق تمام امکانات ختم ہوگئے ہیں ، تاہم سال 2018 میں یہ امکان ہے کہ ٓابادی کے اعدادوشمار سامنے آنے کے بعد حج کوٹے میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔دوسری جانب سعودی حکومت بھارت کے حج کوٹے میں رواں سال اضافہ کر چکی ہے۔ بھارت حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست کے بعد سعودی حکومت نے رواں سال بھارت کا حج کوٹہ 1 لاکھ 36 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 70 ہزار کر دیا ہے جو کہ گزشتہ 29 سال میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :