شہباز تاثیر کے مقدمہ اغواء کی سماعت، مغوی کے بیان قلمبند کر کے عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم

جمعہ 19 مئی 2017 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کے مقدمہ اغواء کی سماعت کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کو حکم دیا ہے کہ وہ بازیاب مغوی شہباز تاثیر کے بیان قلمبند کر کے عدالت میں رپورٹ پیش کرے، سماعت کے دوران سی ٹی ڈی پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سلمان شہباز اغوا کیس کے دو ملزمان عثمان اور عبدالرحمن پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں، تیسرا ملزم معظم مفرور ہے سماعت کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 24 مئی تک کے لئے ملتوی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی سے دو ملزمان کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے، واضح رہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان نے عدالت میں یہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہ شہباز تاثیر کوانہوں نے نہیں بلکہ طالبان نے اغواء کیا تھا اپنی بریت کی درخواست دے رکھی تھی۔

(اے ملک) 05-17/--42

متعلقہ عنوان :