اینجلا بیسٹ مشن امپاسبل 6 میں اہم کردار ادا کرینگی

جمعہ 19 مئی 2017 21:49

اینجلا بیسٹ مشن امپاسبل 6 میں اہم کردار ادا کرینگی
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) امریکی اداکارہ اینجلا بیسٹ مشن امپاسبل سیریز کی چھٹی فلم میں خفیہ ادارے سی پی آئی اے کی چیف کا رول ادا کرینگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ سپر سٹار ٹام کروز کی مشہور فلم سیریز مشن امپاسبل کی چھٹی فلم میں منجھی ہوئی اداکارہ اینجلا بیسٹ کو کاسٹ کر لیا گیا ہے جو امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی چیف کا کردار نبھائیں گی۔

(جاری ہے)

خبریں ہیں کہ مشن امپاسبل 5 (روگ نیشن) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر میکوری ہی چھٹے ایڈیشن کی ہدایتکاری سرانجام دیں گے۔ مشن امپاسبل 6 آئند ہ سال 2018ئ میں ریلیز کی جائے گی۔اینجلا بیسٹ بائیو گرافیکل رولز کیلئے مشہور مانا جاتا ہے۔ انہوں نے وٹ لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ میں جاندار اداکاری کی جس کی وجہ سے انھیں اکیڈمی ایوارڈ کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ انہوں نے گولڈن گلوب ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :