’ٹیوب لائٹ‘کے گیت پر سلمان کی دبئی میں پرفارمنس

فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردارنبھارہے ہیں ،ْ رپورٹ فلم ٹیوب لائٹ رواں سال عید کے موقع پر 23جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 20 مئی 2017 11:48

’ٹیوب لائٹ‘کے گیت پر سلمان کی دبئی میں پرفارمنس
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ٹیوب لائٹ کے مقبول گیت پر دبئی میں لائیو پرفارم کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردارنبھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

کمال خان اور امت مشرا کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ٹیوب لائٹ کے ریڈیو کے بول پر مبنی گانے کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی جو کافی مقبول ہونے لگا چین کے اشتراک سے بنائے جانے والی یہ فلم دونوں ممالک کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کریگی ،ْ جس کیلئے سلمان خان بھارت سے چین کا سفر کریں گے اور اس فلم کو ہندی و چینی زبان میں بھی شوٹ کیا جائے گا۔

اس فلم میں شاہ رخ بھی ایک خاص کردار اداکریں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں سہیل خان بھی شامل ہیں۔واضح رہے فلم ٹیوب لائٹ رواں سال عید کے موقع پر 23جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :