اداکارہ ارمینا رانا خان کو کل لندن میں ایوارڈ سے نوازا جائیگا

فلم میں کام کرنا میرا جنون ہے ،ْ پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دِکھاچکی ہوں ،ْاداکارہ

ہفتہ 20 مئی 2017 11:48

اداکارہ ارمینا رانا خان کو کل لندن میں ایوارڈ سے نوازا جائیگا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ ارمینا رانا خان کو کل اتوار کو سینٹرل لندن میں منعقدہ ایسٹرن آئی آرٹس کلچرل اینڈ تھیٹر ایوارڈ (ACTA) سے نوازا جائیگا۔ٹی وی ڈراموں اورفلموں کی معروف اداکارہ ارمینا خان کو سینٹرل لندن میں منعقد کی جانے والی ایوارڈز تقریب میں بہترین فلم کی اداکارہ کا ایوارڈ دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ارمینا رانا خان نے لندن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پاکستانی فلموں میں کام کیا مجھے فلم ’’بن روئے‘‘اور ’’جانان‘‘میں بے حد پسند کیا گیا۔ فلم میں کام کرنا میرا جنون ہے۔ فلم کے ساتھ پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دِکھاچکی ہوں۔ میرے مقبول ٹی وی ڈراموں میں شب آرزو ،ْمحبت اب نہیں ہوگی ،ْعشق پرست اور رسم دنیا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :