روس نے شام میں امریکی بم باری کو ناقابلِ قبول قرار دیا

جارحیت میں اضافہ کرنے والی کوئی بھی عسکری کارروائی سیاسی عمل پر اثرا نداز ہوگی،نائب روسی وزیرخارجہ

ہفتہ 20 مئی 2017 12:47

روس نے شام میں امریکی بم باری کو ناقابلِ قبول قرار دیا
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) روس نے شام کے مشرق میں اردن کی سرحد کے نزدیک امریکا کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کی بم باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابلِ قبول اور شام کی خود مختاری کے خلاف قرار دیا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق خارجہ امور کے نائب وزیر گینادی گیتلوف نے کہا کہ شام میں جارحیت میں اضافہ کرنے والی کوئی بھی عسکری کارروائی سیاسی عمل پر اثرا نداز ہوگی۔

(جاری ہے)

بالخصوص جب کہ یہ کارروائی شام کی مسلح افواج کے خلاف ہو۔جنیوا میں گفتگو کرتے ہوئے گیتلوف کا کہنا تھا کہ مذکورہ حملوں نے شام میں شہریوں کو بھی نقصان پہنچایا ۔امریکی ذمے داران کا کہناتھا کہ بم باری میں شامی حکومت کے ہمنوا جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ بشار حکومت کا کہنا تھاکہ کارروائی میں اس کی افواج کے چیک پوائنٹ پر ضرب لگائی گئی۔یاد رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس نے جمعرات کی شب ان حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک شام کی جنگ میں اپنے کردار کو ہر گز نہیں بڑھائے گا تاہم وہ اپنی افواج کا دفاع کرے گا۔

متعلقہ عنوان :