امریکاکے مختلف شہر شدید برفباری و سیلاب کی لپیٹ میں آگئے

شمالی ڈینور کے مختلف علاقوں میں کئی انچ موٹی برف کی تہہ جم گئی، ریاست ٹینیسی میں سیلاب

ہفتہ 20 مئی 2017 12:47

امریکاکے مختلف شہر شدید برفباری و سیلاب کی لپیٹ میں آگئے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) امریکا کے مختلف شہر سیلاب اور شدید برفباری کی لپیٹ میں آگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے مختلف شہروں میں بے موسمی برفباری اور سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

شمالی ڈینور کے مختلف علاقوں میں کئی انچ موٹی برف کی تہہ جمی ہے۔ان علاقوں میں حد نگاہ برف ہی برف نظر ا?تی ہے اور سڑکیں، درخت گھر سب برف سے ڈھک چکے ہیں۔دوسری جانب ریاست ٹینیسی کا علاقہ بیتھ پیج سیلاب کی زد میں آگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے درجنوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، تاہم سیلاب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :